اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کی بات سننے کا عندیہ دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کی بات سننے کا عندیہ دے دیا ہے ، جہانگیرترین کے گھر 21 اپریل والا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا ۔افطار میٹنگ وزیر اعظم آفس سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔
چند روز قبل جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ہم خیال گروپ کی بڑی بیٹھک ہوئی تھی، اجلاس میں تیس سے زائد ارکان اسمبلی کی شرک ہوئے تھے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا،چند ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی تھی۔پارٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفی کا آپشن موجود ہے ۔تاہم اجلاس میں فوری استعفوں کی آپشن کو مسترد کر دیا گیا تھا اور ریاست مدینہ میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی تھی۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو پر غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنانے اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔31مارچ کو ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ ایف آئی اے نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ پر جہانگیر ترین اور فیملی کے دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا۔ دوسرے مقدمہ میں جہانگیر ترین ، انکے بیٹے علی ترین اور دو بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں ایف آئی اے نے 7 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کر کے رقم برطانیہ منتقل کرنے اور وہاں جائیدادیں خرید نے کا الزام عائد کیا تھا۔

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- a day ago

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 3 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 35 minutes ago
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 33 minutes ago

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 3 hours ago

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- a day ago

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- an hour ago

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- a day ago

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 2 hours ago

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 20 minutes ago

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 2 hours ago

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- a day ago








.jpg&w=3840&q=75)



