لندن : بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہونے پر برطانیہ نے بھارت پر سفری پابندیاں لگا دیں ، بھارت کا نام ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے اعلان کیا کہ برصغیر میں پہلی بار دریافت ہونے والی انڈین کورونا وائرس ویرینٹ کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ملک بھارت جمعہ کی صبح 4 بجے سے برطانیہ کے "ریڈ لسٹ" میں شامل ہوجائے گا۔
برطانیہ کے وزیر صحت نے کہا کہ سائنسدان یہ دیکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں کہ آیا کورونا کی اس قسم میں کوئی تشویشناک علامات ہیں ، جیسے کہ جلدی سے ٹرانسمنٹ ہونا یا ویکسین کیخلاف مزاحمت کرتا ہے۔لیکن یہ اقدام "احتیاطی بنیاد" پر اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈین کورونا ویرینٹ کے 103 کیسز اب تک برطانیہ میں سامنے آئے ہیں، گذشتہ ہفتے کے آخر تک یہ تعداد 77 تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں ہندوستان میں پہلا شناخت ہونے والا ایک نیا ویرینٹ دیکھا ہے۔ہمیں اب تک ویرینٹ کے 103 کیسز کا پتہ چلا ہے ، جن میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی سفر سے لنک ہے اور سرحد پر ٹیسٹنگ سے انہیں شناخت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی جو برطانیہ یا آئرش کا رہائشی نہیں ہے یا کوئی برطانوی شہری برطانیہ میں داخل نہیں ہوسکتا ہے اگر وہ پچھلے 10 دنوں میں ہندوستان میں تھا۔ برٹش اور آئرش باشندے اور برطانوی شہری جو پچھلے 10 دنوں میں ہندوستان میں تھے انہیں برطانیہ آنے سے قبل 10 دن تک ہوٹل میں قرنطینہ مکمل کرنی ہوگی۔
برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے مزید کہا کہ "ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس کو میں اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ ہمارے دونوں ممالک کے مابین دوستی اور خاندانی تعلقات ہیں۔ میں اس فیصلے کے اثرات کو سمجھتا ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ پارلیمنٹ اس فیصلے پر ہمیں سپورٹ کرے گی۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے سبب اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو بہت پہلے ہی ریڈلسٹ میں شامل کرلینا چاہیے تھا، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ کرنے کیلئےاسے ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا تھا۔

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 26 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- چند سیکنڈ قبل