ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈودنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بن گئے جبکہ ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینانو رونالڈو کا گزشتہ برس سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہونے کے بعد انکی سالانہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب میں شامل ہونے والے رونالڈو نے گزشتہ برس13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کمائے۔ اسی طرح لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فرنچ فٹبالر کیلان امباپے 12 کروڑ ڈالر کما کر تیسرے نمبر موجود ہیں۔
The World’s 10 Highest-Paid Athletes 2023 https://t.co/DOkj5zKLAP by @thebrettknight pic.twitter.com/KWRmTSc6rI
— Forbes (@Forbes) May 2, 2023
سال 2019 میں فوربز نے لیونل میسی کو سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والا کھلاڑی قرار دیا تھا۔امریکی جریدے نے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ آن فیلڈ اور آف فیلڈ کمائی کے بعد لگایا ہے، جس میں جیتنے والی پرائز منی، بونسز اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔
سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے 10 ایتھلیٹس میں، مقبول کھیل کرکٹ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 ناموں میں شامل نہیں البتہ گالف کی دنیا سے لیبرون جیمس اپنی 11 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی آمدنی کےساتھ چوتھے اور میکسیکو کے باکسر کنیلو الواریز 11 کروڑ ڈالر ڈالر کمانے کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 18 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 21 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 20 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 17 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)






