ہرارے : پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا جارہا ہے ، پاکستان کی جانب سے بابرپاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف آل راؤنڈر دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کریں گے، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔ سیریز کے دیگر 2 میچز 23 اور 25 اپریل کو شیڈول ہیں۔ سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چودہ میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ایک اہم سنگ میل کے قریب تر ہیں، وہ سیریز میں 60 رنز بناکر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزبھی ہرارے سپورٹس کلب بھی کھیلی جائے گی ۔ ٹیسٹ میچز 29 اپریل اور7 مئی سے شروع ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago



