جی این این سوشل

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 6 میچ  ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے

پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 6 میچ  ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 6 میچ  ہفتہ کے روز کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 13مئی کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایلنڈ روڈ، لیڈز میں کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، دوسرا میچ آسٹن ولا اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،

تیسرے میچ میں چیلسی اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں سٹایمفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں پنجہ آزمایں گی جبکہ چھٹا میچ سائوتھمپٹن اور فلہم کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا 

پاکستان

ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

طارق بشیر چیمہ نے معافی سپیکر چیمبر مانگی ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ق لیگی رہنما طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے نازیباالفاظ پر زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی کا معاملہ تشدت اختیارکرگیا۔ تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ کی رکینت معطلی اور زرتاج گل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم اسپیکر ایاز صادق کی کوششوں سے طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے معاملہ پر راضی نامہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کر ایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی اراکین سمیت تمام فریقین نے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

بجٹ سیشن سے قبل زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ تلخ کلامی پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات چیت کی۔ تحریک انصاف نے بجٹ سیشن کیلئے طارق بشیر چیمہ کی رکنیت معطلی کا مطالبہ کر دیا ۔

تحریک انصاف نے طارق بشیر چیمہ سے فلور پر معافی کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے فلور پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا کہا کہ اسپیکر چمبر میں ہی زرتاج گل سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ طارق بشیر چیمہ اپنی تقریر کے بعد زرتاج گل کی نشست کی طرف بڑھے تھے اور انہوں نے زرتاج گل کو کچھ نا زیبا الفاظ کہے تھے۔

طارق بشیر چیمہ کے زرتاج گل کو کہے الفاظ پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھڑک اٹھے تھے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے تھے۔ واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس کیس کل سماعت کےلئے مقرر کر لیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll