Advertisement
پاکستان

پاکستان کی اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت ، دفترخارجہ

مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کرنے والے اسرائیلی اقدامات کے سلسلے میں ایک اور قابل مذمت واقعہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 20 2023، 8:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت ، دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک رکن اور اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ میں کنیسٹ کے ارکان کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی دنیا بھر کے 1.5 ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کرنے والے اسرائیلی اقدامات کے سلسلے میں ایک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

Advertisement