پاکستان

عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، میاں جاوید لطیف

یہ نہیں ہوسکتا کہ ملکی معیشت سے کھیلنے والے اوراملاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کردیا جائے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 20 2023، 3:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، میاں جاوید لطیف

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہورہی ہے،عالمی سازشوں کا آلہ کار بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاکستا ن کو نقصان پہنچانے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو مستقبل میں اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آ ئی ڈی ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ 2017 میں جب آرٹی ایس بند ہوا تھا تب توکسی کو تشویش نہیں ہوئی، یہ نہیں ہوسکتا کہ ملکی معیشت سے کھیلنے والے اوراملاک کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کردیا جائے۔

کیا9 مئی کے واقعات سے ہمارے اداروں کی ہونے والی جگ ہنسائی کا ازالہ ہوگا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان 60ارب روپے کی کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں،آئین مخالف کوئی چیزقبول نہیں کریں گے، عمران خان کو بچانے کیلئے جو لوگ سہولت کاری کر رہے ہیں وہ اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہے۔