Advertisement
پاکستان

روس سے درآمد کئے جانے والے خام تیل کی ٹیسٹنگ کا عمل24 گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گاذرائع وزارت پٹرولیم

روس سے خام تیل موخر ادائیگی کی سہولت پر عالمی مارکیٹ سے کم قیمت پر خریداجا رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 12th 2023, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس سے درآمد کئے جانے والے خام تیل کی ٹیسٹنگ کا عمل24 گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گاذرائع وزارت پٹرولیم

اسلام آباد: روس سے درآمد کئے جانے والے خام تیل کی ٹیسٹنگ کا عمل 24 گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گا،روسی خام تیل سے پاکستان کو توانائی کی ضرورت پوری کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے میں مددملے گی۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل موخر ادائیگی کی سہولت پر عالمی مارکیٹ سے کم قیمت پر خریداجا رہا ہے۔

ملک کی بڑی ریفائنریز پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ نے درآمد ی خام تیل کو ریفائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ خام تیل کی ریفائنگ کی رپورٹ وزارت پٹرولیم کو فراہم کی جا ئے گی جس میں خام تیل کے معیار ،ترسیل کی لاگت، کمرشل طور پر اس کے قابل استعمال ہونے، پٹرول ، ڈیزل ، مٹی کے تیل ، فرنس آئل، تارکول اور جے پی ایٹ کی مقدار معلوم کی جائے گی۔

رپورٹ کی منظوری کے بعد حکومت سےحکومت تک کی سطح پر خام تیل کی درآمد کے لئے معاہدے کا امکان ہے۔ ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل لے کر آزمائشی طور پر پہلا بحری جہاز 7 جون کو اومان کی بندر گاہ داقم پہنچا تھا جہاں سے 45ہزار ٹن سے زائد خام تیل ایک چھوٹے بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا ہے۔

Advertisement
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 15 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 8 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 8 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement