صدر عارف علوی کی پاکستان سپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن اولمپکس میں شرکت پر مبارکباد
امید کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی،صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی سپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن سپیشل اولمپکس میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 87 افرادپر مشتمل پاکستان کی اسپیشل اولمپکس ٹیم کا 11 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا باعثِ فخر ہے ، امید کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستان سپیشل اولمپکس ٹیم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اسپیشل اولمپکس کی پوری ٹیم اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، خوشی ہے کہ ذہنی معذوری کے شکار افراد بھی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی سپیشل اولمپکس ٹیم نے پہلے بھی میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں میں خصوصی کی شمولیت بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس مقصد کے لئے انہیں صحت، تعلیم ، روزگار اور کھیلوں میں اپنا نام پیدا کرنے کا موقع دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایک جامع اور شمولیت پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے خواہاں ہیں ، خصوصی بچوں کو عام بچوں کے ساتھ سکولوں میں تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل





