اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود بڑھانے کے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی 2023 میں مہنگائی توقعات کے مطابق اپنے عروج پر رہی، کمیٹی سمجھتی ہے کہ مئی کی 38 فیصد مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی، مزید یہ کہ کمیٹی توقع کرتی ہے کہ ملکی طلب کم رہے گی جس کا سبب سخت مانیٹری پالیسی، ملکی غیر یقینی کی صورتحال اور بیرونی کھاتوں پر مسلسل دباؤ ہے۔
1/3 At its meeting today, Monetary Policy Committee (MPC) of #SBP decided to maintain the policy rate at 21%.https://t.co/mjQgHmMd3B#SBPMonetaryPolicy pic.twitter.com/4GX5J8AahI
— SBP (@StateBank_Pak) June 12, 2023
اعلامیے میں کہا گیا ہے مالی سال 2023 میں قومی پیداوار خاطر خواہ کم ہوئی ہے، جاری کھاتوں کا توازن مارچ اپریل میں مثبت رہا جس کے باعث زرمبادلہ پر دباؤ کم ہوا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ معمولی سکڑاؤ کی نشاندہی کر رہا ہے، عالمی بازار میں اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔
3/3 MPC also took stock of cumulative impact of substantial monetary tightening so far and noted that maintaining the current stance – barring any unexpected domestic & external shocks – is appropriate to bring down inflation towards medium term target of 5-7% by the end of FY25.
— SBP (@StateBank_Pak) June 12, 2023
مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جون سے مہنگائی کم ہونا شروع ہو جائے گی، اگر کوئی نادید ہ حالات پیش نہ آئے تو توقع ہے کہ جون اور اس کے بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- an hour ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 4 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago








