Advertisement
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کا جوڈیشنل ریمانڈ ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج، اینٹی کرپشن تفتیشی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 13th 2023, 9:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کا جوڈیشنل ریمانڈ ختم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج، اینٹی کرپشن تفتیشی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ 4 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ 12جون کو ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن کی درخواست بلاجواز منظور کر کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینے کاحکم دیا تھا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون اور انصاف کے طریقہ کار کو پس پشت ڈال کر جسمانی ریمانڈ کا حکم دیاگیا۔ تفتیشی افسر اس مقدمے میں متاثرہ فریق نہیں اس کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست منظور کی۔ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات دو برس کی تاخیر سے درج کر کے گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

ان کے وکیل نے استدعا کی کہ چودھری پرویز الٰہی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہی رکھنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ 

عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے، 10روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند کیا گیا ہے۔ جیل کے کمرے میں کبھی پنکھا چلتا ہے کبھی نہیں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے گھر والوں سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی تو پریس کانفرنس کیسے کردوں، میری حالت آپ کے سامنے ہے، اس حالت میں پیش کیا گیا اور ادھر بھی میڈیا سے بات کرنے سے روکا جاتا ہے

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 20 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
Advertisement