سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا اقدام ہے،وفاقی وزیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مہمند، داسو اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر قومی ترجیح بنایا جائے تو ہمارے پاس اپنی اتنی دولت آ جائے گی کہ کسی دوسرے کی طرف دیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی، ہم نے اپنے وسائل کو استعمال کرنا ہو گا۔
زراعت پر توجہ دی جائے تو یہاں کوئی بھوکا نہیں مرے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ انتہائی اچھا اقدام ہے، غریب کی غربت دور کرنے سے ہی معیشت بہتر ہو گی، دعا ہے کہ ملک میں بروقت انتخابات ہوں، یہاں حقیقی جمہوریت ہو گی تو ملک کو کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ 24 ۔ 2023 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، معیشت کی زبوں حالی اور آئی ایم ایف کی شرائط کو دیکھا جائے تو ان حالات میں بجٹ پیش کرنا انتہائی مشکل کام ہے، بڑے دکھ کی بات ہے کہ اس ایوان کے ارکان اور وزرا کی اکثریت یہاں موجود نہیں ہے، لوگوں کی ہم سے توقعات ہیں، اس ایوان کے ذریعے عوام کی بجٹ میں شمولیت بے حد ضروری ہے، ان حالات میں ہمیں عوام کی دلجوئی کرنی چاہیے، جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، جیلیں کاٹیں، کوڑے کھائے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بے توقیر نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ فیصلے اس ایوان سے کئے جائیں، مگر بعض ادارے اداروں کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، ہم کسی کارکن یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے، جمہوری ملک اپنے کارکنوں کو جو تربیت دیتے ہیں بدقسمتی سے یہاں کارکنوں کی وہ تربیت نہیں کی جا سکی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی جلائو گھیرائو کیا نہ مجسموں کو توڑا۔ انہوں نے کہا کہ کشکول اور ڈیم فنڈز سے معیشت نہیں چلتی، اس ایوان کو پورا کریں تو معیشت تب چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں 75 فیصد لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا تھا یہاں بارٹر سسٹم تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کو عالم اسلام کا لیڈر اور ایٹمی قوت سمجھا، اسی بنا پر ہمارے لیڈر کو پھانسی ہوئی، ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی طاقت سے ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے، ہم نے اپنے وسائل کو استعمال نہیں کیا، قرضے بھی لئے تو غیر ترقیاتی کاموں میں خرچ کر دیئے، پاکستان وسائل سے مالا مال زرعی ملک ہے، ہم کبھی بھوکے نہیں مر سکتے مگر ہمیں اس کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے، زراعت ہمیں زندہ رکھ سکتی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا اقدام ہے، لوگوں کی قوت خرید بڑھے گی تو لوگ بازاروں میں جائیں گے اور معیشت کا پہیہ چلے گا، غریب کی بھوک ختم کر کے ہی ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 15 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 15 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 16 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل






.webp&w=3840&q=75)
