7.2 کلومیٹر کا منصوبہ 16 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے الیونتھ ایونیو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔7.2 کلومیٹر کا یہ منصوبہ دو مراحل میں 16 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔بدھ کو وزیر اعظم نے وفاقی وزراء رانا ثناءاللہ،مریم اورنگ زیب کے ہمراہ الیونتھ ایونیو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پرسابق اراکین قومی اسمبلی حنیف عباسی،ملک ابرار،انجم عقیل خان،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعظم کو الیونتھ ایونیو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلہ میں 4.20 کلومیٹر شاہراہ تعمیر کی جائے گی،اس میں دو انٹر چینج اور دو فلائی اوور شامل ہیں۔تین رویہ شاہراہ پر9 ارب روپے لاگت آئے گی۔
پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔دوسرے مرحلہ میں تین کلومیٹر لمبی شاہراہ تعمیر ہوگی جس میں دو انڈر پاس اور دو انٹر چینج شامل ہیں۔دوسرےمرحلے کی تکمیل پر بھی ایک سال لگے گا۔یوں یہ منصوبہ دوسال میں مکمل ہوگا۔
دوسرے مرحلہ پر 7 ارب روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے میں ریلوے ٹریفک جنکشن اور آئی جے پی روڈ پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر کئے جائیں گے۔الیونتھ ایونیو پر خیابان اقبال،ابن سینا،سری نگر ہائی وے پر انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر ہوں گے۔\932

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل







