حج سیزن میں مریض عازمین کو ورچوئل ہسپتال کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کی جائیں گی،سعودی وزارت صحت

سعودی عرب کی وزارت صحت نے حجاج کرام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں صحت کی بہترین سہولیات کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت نے واضح کیا کہ حجاج کرام کو 14 فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ہنگامی طبی سروس فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے، جن میں فیلڈ اسپتال بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 140 مراکزِ صحت قائم کیے گئے ہیں جن میں مریضوں کے لیے 6132 بستروں کی گنجائش موجود ہے، جبکہ انتہائی نگہداشت کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 761 اور سن اسٹروک کے لیے مختص کیے گئے بستروں کی تعداد 222 ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ یہ دوسرا حج سیزن ہے جس میں مریض عازمین کو ورچوئل ہسپتال کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ گذشتہ حج سیزن میں کامیابی کے ساتھ ورچوئل خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ حج کے موقعے پر عازمین کی سہولت کے لیے 32 ہزار طبی کارکنوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل عملہ موجود ہے۔
وزارت صحت نے مشاعر ٹرین اور حرمین شریفین میں میڈیکل پوائنٹس تیار کیے ہیں۔ موبائل میڈیکل گاڑیاں مقدس مقامات کے درمیان پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ چلیں گی۔ حرم مکی، مشعر منیٰ اور جمرات کے مقامات پر16 ہنگامی طبی مراکز قائم ہیں اور 190 ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 3 دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 2 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

