انسدادہشت گردی عدالت نے شادمان نزر آتش کیس میں ضمانت خارج کی


انسدادہشت گردی عدالت نے شادمان نزر آتش کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد ، ارباز،طاہر،غلام عباس،زاہد،علی حمزہ سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی گئی ہے۔عدالت نے دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔جج اعجاز احمد بٹر نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں،4ملزمان کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔
پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سے 9 مئی کو زیر استعمال موبائل فون اور گاڑی برآمد کرلی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد سے برآمد ہونےو الے موبائل فون کو فرانزک کے لیےبھجوا دیا ہے،لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جیل میں جاکر تفتیش کی،دوران تفتیش یاسمین راشد نے بتایا کہ وہ اکٹھے ہوکر احتجاج کےلیے گئے تھے ۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کا الزام ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد,سمیع اللہ ،سلمان احمد ,فہم قیصر ,سید علی حسن,فرید خان ,زین علی اور علی حمزہ سمیت 34 نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 4 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 3 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- an hour ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago




