ہمیں درسگاہوں میں اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بجٹ تقریر میں اساتذہ کے حوالے سے ادا کئے گئے الفاظ پر معذرت کر لی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی سے یہ الفاظ حذف کرا دیئے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اللہ نے آپ کو محفوظ رکھا، اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اپنی عافیت اور پناہ میں رکھے، اللہ کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل میں نے تقریر کی تھی جس میں وائس چانسلرز کے حوالے سے بات کی، وائس چانسلرز نے آپ کو میرے ایک لفظ پر احتجاج کرتے ہوئے خط لکھا ہے، میری درخواست ہے کہ وہ لفظ کارروائی سے حذف کر دیا جائے، مجھے اپنے اس لفظ پر افسوس ہے۔ میں اساتذہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے میرے لفظ کی درست مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاست ہو رہی ہے، ہمیں درسگاہوں میں اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینا ہو گی، میری تقریر کا بنیادی مقصد کرپشن تھا، ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کرپشن کی بات کی تھی، اگر اساتذہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے یہ خط میڈیا میں دیکھا ہے، ابھی تک میرے سامنے نہیں آیا، آپ ایک سینئر سیاستدان ہیں، آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے معذرت کی، اساتذہ کا احترام ہم سب کے دلوں میں ہے، اساتذہ نئی نسل کی تربیت کرتے ہیں، ہم نے اساتذہ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تمام وائس چانسلرز کو مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو چاہیے کہ خطاب کے دوران لفظوں کا چنائو درست کریں۔ سپیکر نے خواجہ آصف کی تقریر سے وہ لفظ حذف کر دیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 19 minutes ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago




