Advertisement
تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2700روپے اضافے کے بعد 2لاکھ23ہزار 400روپے ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 16th 2023, 10:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکا  اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت2700روپے اضافے کے بعد 2لاکھ23ہزار 400روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ91ہزار 530روپے ہوگئی۔

مزید برآں فی تولہ چاندی کی قیمت100روپے اضافے سے 2650روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت85.73روپے اضافے کے بعد 2271.94روپے کی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت36ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گئی ہے

Advertisement
Advertisement