Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیاہے،شیخ رشید

تمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2023, 5:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیاہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ اسحاق ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیاہے، شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگامیں اُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گا۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش ہیں کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے ہیں۔ٹیکنوکریٹ ہوں یا ڈیموکریٹ ، آئی ایم ایف کےبغیرچاره نہیں ہے۔ 30جون تک آئی ایم ایف کا پتہ لگ جائےگا۔ معیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتا ہے۔ بجٹ پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریروں میں زمین آسمان کافرق ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیا، شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگا میں اُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گا۔ پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں آنےوالی حکومت کےلیےآگےکھائی ہےپیچھےگھڑاہے اور Bپلان نامعلوم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کااندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے۔بلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعد آئی ہے۔ بلاول نےکہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتےاسی طرح ملک میں جیتیں گے۔اسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے، ہر آدمی داؤ پےبیٹھا ہےدیکھنایہ ہےکس کاداؤ لگےگایا سب داؤ کی زد میں آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہے، سیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا۔ غریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے

Advertisement
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 10 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 13 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 10 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 13 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 13 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement