بینک کی کیش وین کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا


سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم ایاز علی کی گرفتاری بہادر آباد کے علاقے دھوراجی کالونی سے عمل میں آئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم نجی کیش وین کمپنی میں سکیورٹی انچارج تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں کہ ملزم نے سال 2021ء میں جوڑیا بازار پر بینک کو کیش فراہم کرنے والی وین کو لوٹا تھا، چوہدری صفدر کے مطابق ملزم 50 لاکھ روپے لوٹ کر راولپنڈی فرار ہوگیا تھا، واردات کے بعد وہ اپنے رشتہ داوں کے گھر روپوش تھا۔
کھارادر تھانے میں درج ایف آئی آر کا ملزم مفرور اور اشتہاری بھی ہے، پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں کراچی واپس آیا تھا جسے ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 12 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل






