Advertisement
تفریح

فلم تیار کرنے والوں کی آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

ٹیکس کے استثنیٰ سے یہ فلم سازی صنعت بحال ہوگی،وفاقی وزیر اطلاعات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2023, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلم تیار کرنے والوں کی آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور فلم انڈسٹری کو دی جانے والے مراعات سے توقع ہے کہ آئندہ دس سال میں یہ شعبہ ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں ہوگا،فلم سازی کو ٹیکس سے استثنیٰ سے یہ صنعت بحال ہوگی

مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا روانہ ہونے والے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے لئے ہائی اچیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1970 سے 2000 کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی رکی رہی۔انہوں نے کہا کہ 2000 کے بعد فلم انڈسٹری میں ترقی کا سفر شروع ہوا،بڑے میڈیا ہائوسز نے انفرادی طور پر فلمیں تیار کیں جس سے فلم انڈسٹری بحال ہونا شروع ہوئی،سینما گھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہو رہی،

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متوسط طبقہ کی تفریح کے لئے سینما گھر اپنے ٹکٹ کے نرخ کم کریں، ملٹی سکرین سینماز مہنگے ہونے کی وجہ سے عام عوام کا فلم دیکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ سکرین ٹورازم پاکستان کی مثبت تاثر،اس کی تقافت کواجاگر کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے،حکومت نے2 ارب روپے کی لاگت سے فلم فنانس فنڈ قائم کیا ہے اس فنڈ سے فلم سازی،دستاویزی فلموں اور ڈرامہ سازی پر فنڈنگ کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے،فلم تیار کرنے والوں کی آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سینما، پروڈکشن سے متعلق آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو ہے۔کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جا سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فلم کے شعبہ میں بہت سی مراعات دی ہیں، حکومت پاکستان کا فلم فنانس فنڈ شروع ہو رہا ہے،حکومت پاکستان نے 2 ارب روپے کے فلم فنانس فنڈ کا اعلان کیا ہے، حکومت فلم، ڈاکومنٹری اور ڈرامہ تیار کرنے پر فنڈز فراہم کرے گی،سینما گھروں کو دس سال کے لئے ٹیکس فری کیا گیا ہے۔نوجوانوں، طلبا و پروفیشنلز کے پاس بڑے امکانات ہیں۔

سعودی عرب، ترکی، ایران اور قطر سمیت ہمسایہ ملکوں نے نئی فلم انڈسٹریاں قائم کیں،فلم فنانس فنڈ کیپیٹل انوسٹمنٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو کم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اقراء نسٹ، لمز یونیورسٹیوں سمیت سکولوں نے بھی فلم پروڈکشن ڈرامہ کے بارے میں ڈگری کورسز متعارف کروائے،اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے بیانیہ، ورثہ، ثقافت اور عظیم تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور انفارمیشن سروس اکیڈمی کے اندر ٹریننگ ہو رہی ہے،فلم کے شعبہ میں پانچ سے دس سال کے لئے بہت سی مراعات دی گئی ہیں

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 8 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 13 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 13 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 11 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • a day ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 10 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 13 hours ago
Advertisement