پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوڈیجیٹل بنانے اوراس میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لئے اقدامات
ٹیکس کے عمل میں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ آف سیل نظام سمیت کئی اقدامات کئے ہیں،ڈائریکٹرجنرل آٹومیشن ایف بی آر


پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوڈیجیٹل بنانے اوراس میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کے سلسلہ جاری ہے اوراس سے نہ صرف ٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہورہی ہے بلکہ ٹیکس گزاروں کوبھی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
ایف بی آر کے ڈائریکٹرجنرل آٹومیشن عبدالواحد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس کے عمل میں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ آف سیل نظام سمیت کئی اقدامات کئے گئے ہیں، پی اوایس کے تحت اب تک ہزاروں ری ٹیلرز کو رجسٹرڈ کیاگیاہے، ان ریٹیلیرز سے حاصل کردہ سیلزٹیکس ازخود ایف بی آر کومنتقل ہوتا ہے لگ بھگ 9000 سے زیادہ نے ایف بی آر، پوائنٹ آف سیل سسٹم (پی او ایس) کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عبدالواحد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے ملک کے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ سگریٹ، چینی اور کھاد سمیت بڑے ٹیکس شعبوں میں ٹریک اینڈٹریس نظام لاگو کردیا گیاہے اورآنیوالے دومہینوں میں سیمنٹ کے شعبہ میں بھی یہ نظام لاگو ہوگا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ہیومن ریسورس سید ندیم رضوی نے ایف بی آر کے ساتھ تعاون پر یونیس کیپ کاشکریہ اداکیا اورکہ اس سے پاکستان میں ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مددملیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے معیشت کودستاویزی بنانے کی کوششوں میں بھی مددملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر چار اہم منصوبوں پرعمل پیراہے جس میں ٹریک اینڈ ٹریس ، پوائنٹ آف سیل ، ڈیجیٹل انوائسنگ اور ڈیٹا کا تجزیہ، اور سنکرونائزڈ ودہولڈنگ ایڈمنسٹریشن اینڈ پیمنٹ سافٹ ویئر شامل ہیں۔
ایف بی آر نے تمام ڈیجیٹل اقدامات کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انشئییٹو بھی قائم کیا ہے۔سید ندیم رضوی نے امیدظاہرکی کہ کانفرنس کے شرکاء اپنے ممالک میں ٹیکسوں کے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق قیمتی آراء فراہم کریں گے ۔ کانفرنس 22 جون تک جاری رہے گی
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل





