شدید گرمی کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے،سینیٹر شیری رحمان
گزشتہ سال برفانی جھیلوں کے ٹوٹنے سے سیلاب کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کے پی میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے دونوں خطوں میں سیلاب اور گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز چوکس رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص طور پر عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقاجات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا تو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔
شیری رحمان نے کہا کہ پولر ریجن سے باہر پاکستان کے پاس کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں، گزشتہ سال برفانی جھیلوں کے ٹوٹنے سے سیلاب کے 30 سے زیادہ واقعات نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں سب سے درخواست ہے کہ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 18 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل









