Advertisement
تجارت

یونائیٹڈ موٹرز کی 1000 سی سی گاڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور : یونائیٹڈ موٹرز کی 1000 سی سی الفا ہیچ بیک گاڑی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر اپریل 28 2021، 5:09 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  یونائیٹڈ الفا کو جنوری 2021 میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا  تب  گاڑی کی قیمت 13 لاکھ 95 ہزار روپے تھی ۔ جس میں 50 ہزار روپے اضافی کے بعد  اب اس گاڑی کو 14 لاکھ 45 ہزار روپے  میں مارکیٹ میں  فروخت کیا جارہا ہے۔

یونائیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے  کہ نظرثانی شدہ قیمت کا اطلاق 24 اپریل کے بعد کیے جانے والے تمام بکنگ آرڈرز پر ہوگا۔

اس سے پہلے یونائیٹڈ ہیچ بیک مارکیٹ میں سب سے سستا 1000 سی سی ہیچ بیک کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ 2012 میں چین میں یونائیٹڈ الفا کو پہلی جنریشن چیری کیو کیو فیس لفٹ کو بہترین سمجھا جاتا تھا۔ اس گاڑی میں  993 سی سی یونٹ لگایا گیا ہے جو 69 ایچ پی پاور اور93 NMٹارک کی صلاحیت رکھتا ہے .

یونائیٹڈ الفا کی موجودہ قیمت کے ساتھ گاڑی میں دیگر اہم خصوصیات  جس میں ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا یونٹ،ڈیجیٹل میٹر کنسول،پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز ،سنٹرل لاکنگ، ریموٹ کی،پاور لاک ، الائے ویل ،بیک کیمرا شامل ہیں ۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement