معاشی سال 2022-23 کے اختتام پر درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ 41.85 ملین ٹن رہی
پچھلے سال2021-22میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی ہینڈلنگ 51.71 ملین ٹن رہی تھی،کے پی ٹی


معاشی سال 2022-23 کے اختتام پر کراچی بندرگاہ پر مجموعی طور درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ 41.85 ملین ٹن رہی جبکہ کنٹینرز کی ہینڈلنگ 1.93ملین بیس فٹ یونٹ کنٹینر رہی۔ پچھلے سال2021-22میں درآمدات و برآمدات کی مجموعی ہینڈلنگ 51.71 ملین ٹن رہی تھی اور کنٹینرز کی 2.21ملین بیس فٹ یونٹ کنٹینرز رہی تھی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر خشک درآمدات و برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 میں 30.63 ملین ٹن رہی جبکہ پچھلے سال یہی ہینڈلنگ 36.64ملین ٹن رہی تھی۔
اسی طرح سے لکویڈ بلک کارگو کی مد میں درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ پورٹ پر امسال 11.22 ملین ٹن رہی جوکہ پچھلے سال 15.07 ملین ٹن رہی تھی۔ اعداد و شمار کے مزید بریک اپ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر درامدات کارگو کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 کے دوران 29.08 ملین ٹن رہی جو کہ سابقہ سال 2021-22 میں 35.54ملین ٹن رہی تھی۔ لکویڈ کارگو بلک درآمدات کی ہینڈلنگ معاشی سال 2022-23 کے دوران 10.29 ملین ٹن رہی جوکہ سال 2021-22 میں 14.07ملین ٹن رہی تھی۔
کراچی بندرگاہ نے سال 2022-23 کے دوران 12.78ملین برآمدات کارگو کی ہینڈلنگ کی ہے جو کہ سال 2021-22 میں 16.17ملین ٹن رہی تھی۔ کنٹینر ہینڈلنگ کے اعتبار سے کراچی پورٹ پر امسال درآمدات کی ہینڈلنگ 0.97مین بیس فٹ کنٹینر یونٹ اور برآمدات 0.97ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ رہی جبکہ پچھلے سال یہی ہینڈلنگ 1.10ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ اور 1.11 ملین بیس فٹ کنٹینر یونٹ رہی تھی۔ علاوہ ازیں رواں سال مختلف جہازوں کی بندرگاہ پر ہینڈلنگ کی گئی جن میں 905 کنٹینر، 161 بلک کارگو، 165 جنرل کارگو اور 406 آئل ٹینکر جہاز شامل ہیں

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں ہونیوالا جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد جاں بحق جبکہ 929 زخمی
- 3 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 15 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

ضلع بدین اور لوئر کوہستان میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب: دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ,قریبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ:خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،امریکی وزیر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
- 3 گھنٹے قبل