ومبلڈن اوپن ٹینس،آئیگا سوئیٹک ویمنز ، نوویک جوکووچ مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے


لندن: پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی سارہ سوریبس ٹورمو کو شکست دی جبکہ سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں حریف آسٹریلین جورڈن تھامسن کو شکست دی۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین جورڈن تھامسن کو 3-6،6-7(4-7)اور 5-7سے شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
سربین سٹار نوویک جوکووچ آٹھویں مربتہ ومبلڈن اوپن جیتنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ادھر خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی سارہ سوریبس ٹورمو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دے کر اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 8 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 8 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 9 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago





