پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے


لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے کا امکان ہے جس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اور متعلقہ صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی (ڈی جی) خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور ملحقہ دریاؤں میں ہفتہ تک موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب لاہور میں موسلا دھار بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، 10 گھنٹے میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے، گلیاں اور بازار زیر آب آ گئے۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں اور پلازوں کے تہہ خانوں میں داخل ہوگیا، مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 15 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 21 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 15 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 15 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 20 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 19 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago






