Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر ۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پُل کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم کو ضلع تورغر میں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 6th 2023, 5:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر ۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پُل کاسنگ بنیاد رکھ دیا

تورغر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تورغر ۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پُل کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر کادورہ کیا۔

وزیراعظم کو ضلع تورغر میں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے تورغر ۔بونیر شاہراہ،بونیر۔ کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیر آر۔سی۔سی پُل کاسنگ بنیادرکھا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر) صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضلع تور غر میں سڑکوں، پلوں اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے سے ضلع تور غر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے اپنےدور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کئے۔ گزشتہ حکومت نے ان منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا۔ نوازشریف کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بجٹ میں ان منصوبوں کے لئے رقم مختص کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل کے لئے صوبے کی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم کوبونیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے ہدایت کی کہ بونیر اور تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔ ان ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے اور معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے۔

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 3 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 16 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 4 دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 19 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement