سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ اپنے نام کرلیا
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110 ویں ایڈیشن جاری ہے


پیرس: سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ بھی جیت لیا۔ ریس میں سوار تڈیج پوگاآر کی یہ پہلی فتح ہے۔
سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110 ویں ایڈیشن جاری ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22 ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ٹاربس سے کیوٹریٹس تک کا 145 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔24 سالہ سلوانین سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈکو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تڈیج پوگاآر نے چھٹے مرحلے کا 145 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے 54منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔ ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے دوسری جبکہ نارویجن سائیکل سوار ٹوبیاس جوہانسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چھٹے میں دوسری پوزیشن ہونے کے باوجود ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ آسٹریلین سائیکل سوار جے ہینڈلے سے یلو جرسی بھی حاصل کر لی ۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل







