سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں


لندن: قزاخستان کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا اور برطانوی وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی کیٹی بولٹر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
کیٹی بولٹر نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں حریف بلغاریہ کی وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووا کو شکست دے کر اوردفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ کو پچھاڑ کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کی کیٹی بولٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلغارین وکٹوریہ کونسٹنٹینوا ٹومووا کو 0-6، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں قزاخستان کی دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی حریف ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(2-7)سے مات دے کر دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔تیسرے رائونڈ میں کیٹی بولٹر کو دفاعی چیمپئن ایلینا ریبا کینا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 21 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 18 hours ago







