Advertisement
پاکستان

بی آئی ایس پی پروگرام کا مقصدمعاشرے کے کمزور طبقے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے، وزیراعظم

بی آئی ایس پی کو شازیہ مری اورا ن کی ٹیم نے جس طرح چلایاقابل اطمینان اور قابل ستائش ہے، محمد شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جولائی 7 2023، 6:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بی آئی ایس پی پروگرام کا مقصدمعاشرے کے کمزور طبقے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادائرہ کاربڑھانے کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصدمعاشرے کے کمزور طبقے اور افراد کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاونٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری، وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم کے معاونین کے علاوہ غیر ملکی سفرا، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی کو شازیہ مری اورا ن کی ٹیم نے جس طرح چلایاقابل اطمینان اور قابل ستائش ہے۔ اس پروگرام میں بہت سی نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔ اسے مزید شفاف بنایا گیا ہے اور توسیع دی گئی ہے، اس پروگرام کو حکومت کا پورا تعاون حاصل تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا جس کے بعد مخلوط حکومت کے تمام قائدین متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔ ہر طرف تباہی نظر آ رہی تھی۔ جن مشکلات حالات میں ہم نےحکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی ، ہمیں سیلاب کی صورت میں ایک اور بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے چاروں صوبوں سمیت بہت بڑاحصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے تھے۔

بی آئی ایس پی کے تحت 70 ارب روپے متاثرین میں انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کئے گئے۔ دوست ممالک اور دیگر ذرائع سے جو امداد ملی وہ اس کے علاوہ تھی۔ صوبوں نے بھی اپنے وسائل سے اس میں حصہ ڈالا۔ 18، 20 ارب روپے این ڈی ایم اے نے فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں اور اثرات آج بھی ہرطرف پھیلے نظر آتےہیں۔ سیلاب زدگان کے لئے حکومت مزید جو کچھ بھی کرے گی وہ کم ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت تعلیمی وظائف فراہم کئے جا رہےہیں لیکن یہ تعلیمی وظائف تعلیمی سفر جاری رہنے سے مشروط ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بی آئی ایس پی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا ویژن تھا۔ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اس پروگرام کے لئے بیرونی معاونت پر دوست ممالک اور سفارتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے لئے جتنی بھی معاونت فراہم کی جائے کم ہے۔ اس کے تحت ہم اپنے بچوں کو سکولوں اور کالجوں میں تعلیم دلانے اور معاشرے کے مستحق افراد اور طبقات کی مدد کے قابل ہو سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں خیرات تقسیم کرنا نہیں بلکہ انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اور کارآمد شہری بنانا ہے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لئے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا کہ بے سہارا خواتین کو بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو بلاامتیازامداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کاسلسلہ بھی شروع کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں نشو ونما پروگرام سے مستحق لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

بی آئی ایس پی کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مد د کی گئی۔ خواجہ سرائوں کو تاریخ میں پہلی بار بی آئی ایس پی کے تحت امداد کی فراہمی کی گئی۔

Advertisement
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 3 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 3 دن قبل
Advertisement