اپنی جماعت کے مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ریاست سے مفاد کو دیکھیں گے،شاہ محمود قریسی
پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ریاست سے مفاد کو دیکھیں گے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا، اگر اس معاہدے کو سپورٹ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، کل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالاں نظر آئے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے، ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔
انہوں نے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی 9 ماہ کیلئے فسیلٹی دی ہے، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا ہے، اگر اس معاہدے کو سپورٹ نہ کیا جاتا تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، ڈیفالٹ کی صورت میں مہنگائی اور زیادہ بڑھنی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا رویہ بالکل برعکس تھا، ہم نے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی جبکہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، ہم نے پاکستان کے مفادات کو اولیت دی، سٹینڈ بائی معاہدہ مسئلے کا حل نہیں، اس معاہدے میں تین اقساط میں پیسے ملیں گے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل





