Advertisement
پاکستان

منی لانڈنگ کیس،سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری

اسپیشل سنٹرل عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 10th 2023, 11:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
منی لانڈنگ کیس،سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان بری

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ اسپیشل سنٹرل عدالت نے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور کے جج بخت فخر بہزاد نے سلیمان شہبازاور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی ، سلیمان شہبازسمیت دیگر شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جبکہ ایف آئی اے نےکیس سے متعلق 27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے۔

جج بخت فخر بہزاد نے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟ جس پر ایف آئی اے کےوکیل نے بتایا کہ  ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی ۔ جج نے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے پوری تفتیش میں کسی ایک گواہ کا بیان لکھا ہے؟ اس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر خاموش ہوگئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کے7 والیم میں کوئی ثبوت موجود ہے؟ سیدھا سیدھا بتائیں کہانیاں نہ کریں، میں نے سب پڑھ لیا ہے، سب ایف آئی اے والوں کو ابھی جیل بھیج دوں گا، مجھے جواب چاہیےکہ چالان کے ساتھ جرم کا کیا ثبوت تھا؟

بعدازاں عدالت نے سلمان شہبازاور دیگر کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہبازنے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حقائق عوام کے سامنے آگئے، اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہو گئے

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
Advertisement