Advertisement
تجارت

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ،وزیرخزانہ

آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی ، اسحاق ڈارکی میڈیا سے گفتگو

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ،وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرکے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں حقیقی بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

منگل کویہاں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو دوارب ڈالرکی معاونت فراہم کرنے کااعلان کیاتھا، الحمدللہ سعودی عرب کی جانب سے یہ معاونت پاکستان کوموصول ہوگئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ہرجمعہ کوزرمبادلہ کے حوالہ سے اعدادوشمارکے دئیے جاتے ہیں، گزشتہ ہفتہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے جو اعدادوشمارجاری کئے تھے ان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر9.67 ارب ڈالرتھا، سعودی عرب کی جانب سے مزید دوارب ڈالرملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر11.67 ارب ڈالرکے قریب ہوجائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ وزیراعظم محمدشہباز شریف، آرمی چیف سید عاصم منیر، پاکستانی عوام اوراپنی طرف سے سعودی فرمانروا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی عرب کی قیادت کے شکر گزارہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقیقی بھائی کاکرداراداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی ، پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے اب ہمیں پائیدارمعاشی نمو کی سفر کوآگے لیکر جاناہے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
Advertisement