زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کےلئے ہم نے جامع منصوبہ تیار کیا ہے ، وزیراعظم
سفارش اور کرپشن نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، شہباز شریف کا فاٹا یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب


پشاور: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا، غربت کا خاتمہ ہو گا۔
مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، آئی ایم ایف کا پروگرام ہم نے خوشی سےقبول نہیں کیا،زرعی شعبہ پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کےلئے ہم نے جامع منصوبہ تیار کیا ہے، سفارش اور کرپشن نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ایک بھی لیپ ٹاپ سفارش اور اقرباپروری کی بنیاد پر نہیں دیا جائے گی،پاکستان آئندہ چند سال میں خطے میں خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہو گا، سعودی عرب نے مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیاہے، 2 ارب ڈالر کی فراہمی پر سعودی عرب کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نےمنگل کو یہاں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاح اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا ۔
اس موقع پر گورنر خیبرپخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام،معاون خصوصی عطا تارڑ اور چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ا ن کے لئے باعث مسرت اور اطمینان کادن ہے کہ پشاور میں لیپ ٹاپ سکیم کا آغازکیاگیا ہے ۔ یہ صوبہ رحمان بابا ، خوشحال خان خٹک کی دھرتی ، دلیر ، بہادر اور غیرت مندلوگوں کی سرزمین ہے۔ اس صوبے نے پاکستان کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے تاریخی کردار اداکیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے لہو سے بزرگوں ، بچوں ، خواتین اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قربانیاں دی ہیں۔ ان قربانیوں کے بغیر دہشت گردی کی لعنت ختم نہیں ہو سکتی تھی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں پورے ملک میں میرٹ پر تقسیم کئے جا رہےہیں ، کوئی سفارش اور اقربا پروری نہیں ہو گی۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ قوم کے ہونہار بچوں کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے دوران یہ سلسلہ رک گیا تھا لیکن اب یہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ طلبا نے کووڈ۔19کی عالمگیر وبا میں لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائن تعلیم سے استفادہ کیا۔ پنجاب سے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہوا تھااس سے لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ میرابس چلتا تو ایک لاکھ کی بجائئے 10 لاکھ لیپ ٹاپ دے دیتا لیکن پچھلے ایک سال میں بہت سی مشکلات کاسامنا رہا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل





