مئی کے مقابلہ میں جون میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اوسط کمی کی شرح 5.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،ادارہ شماریات


ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں مئی کے مقابلہ میں جون میں 5.95 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت2696.40 روپے ریکارڈکی گئی تھی جوجون میں کم ہوکر2535.89 روپے ہوگئی، مئی کے مقابلہ میں جون میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں اوسط کمی کی شرح 5.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جون میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت 2625.90 روپے، راولپنڈی 2617.39 روپے،گوجرانوالہ 2486.78 روپے، سیالکوٹ 2463.65 روپے، لاہور2470.70 روپے، فیصل آباد2316.19 روپے، سرگودھا2465.17 روپے ریکارڈ کی گئ۔
اسی طرح ملتان 2410.94 روپے، بہاولپور2415.43 روپے، کراچی 2773.67 روپے، حیدرآباد2786.64 روپے، سکھر2494.71 روپے، لاڑکانہ 2483.23 روپے، پشاور2517.55 روپے، بنوں 2535.73 روپے، کوئٹہ 2672.20 روپے، اورخضدارمیں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2624.88 روپے ریکارڈکی گئی۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago





