Advertisement
پاکستان

دنیا کے تمام مذاہب معاشرے میں اخوت اور مساوات پر زور دیتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ امن اور محبت کا پیغام عام ہو،صدر مملکت

مذاہب نے امن کے لئے بڑی جستجو کی ہے، ڈاکٹر عارف علوی کا گندھارا سمپوزیم کے اف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 8:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کے تمام مذاہب معاشرے میں اخوت اور مساوات پر زور دیتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ امن اور محبت کا پیغام عام ہو،صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی امن اور ماحول کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اور مربوط اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب معاشرے میں اخوت اور مساوات پر زور دیتے ہیں، مذاہب نے امن کے لئے بڑی جستجو کی ہے، چاہتے ہیں کہ امن اور محبت کا پیغام عام ہو، پاکستان نے دنیا کے لئے گندھارا تہذیب کی قدیم تاریخ کے منفرد امتزاج اور بدھا کے امن اور ہمدردی کے پیغام کے ساتھ ایک قیمتی دریچہ کھولا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ”کلچرل ڈپلومیسی: پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھسٹ ہیریٹیج کی بحالی“کے موضوع پر تین روزہ گندھارا سمپوزیم 2023 سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمپوزیم کے افتتاحی سیشن میں اسلام آباد میں متعین مختلف ملکوں کے سفارت کاروں، مذہبی رہنمائوں، ماہرین آثار قدیمہ، ماہرین تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت اور چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس گندھارا ٹورازم ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ مختلف تہذیبوں کے بارے میں جاننے کے لئے متعدد ملکوں کے دورے کئے، وادی سندھ کی تہذیب کا شمار دنیا کی اہم تہذیبوں میں ہوتا ہے، مذہبی کتب میں گندھارا تہذیب کا بھی ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھا کی تعلیمات امن، محبت اور رواداری کا درس دیتی ہیں، موجودہ دور میں صبر اور تحمل ضروری ہوچکا ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف تہذیبوں کو اختلافات بھلا کر باہم ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے سمپوزیم کے انعقاد پر انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب نے امن کی بات کی ہے اور اس کے لئے مذاہب نے بڑی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو امن اور بہتر ماحول کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو تنازعات سے ہٹ کر امن کی طرف جانا چاہئے اور تہذیبوں کو لاحق خطرات کو روکنا ہوگا۔ قبل ازیں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے تقریب میں شرکت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم کے انعقاد سے پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور، ٹیکسیلا اور تخت بھائی گندھارا تہذیب کے اہم شہر رہے ہیں۔ چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس گندھارا ٹورازم ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گندھارا سمیت متعدد تہذیبوں کے آثار پائے جاتے ہیں، ثقافتی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور مذہبی سیاحت مختلف ملکوں اور معاشروں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہے، بین الاقوامی محققین کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement