لوگ حکومت سے بیزار ہے اور نفرت کا برملا اظہار کررہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ حکومت سے بیزار ہے اور نفرت کا برملا اظہار کررہے ہیں
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے، لوگ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں ہونگے اگر ہونگے تو اکتوبر میں ہونگے یا نومبر میں ہونگے یا نہیں ہونگے۔
ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے لوگ سوچ رہے ہیں پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں ہونگے اگر ہونگے تو اکتوبر میں ہونگے یا نومبر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 11, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔ سیاسی ورکروں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ کسی کی عزت جان مال چادر چار دیواری محفوظ نہیں۔ عقل کے اندھے لوگوں کے جذبات سمجھنے سے عاری ہیں۔ یہ نہ ہو کہ لوگ سڑکوں پر پھٹ پڑیں اور کسی سے بھی سنبھالا نہ جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ مہنیوں میں حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو عوام میں جانے اور منہ دکھانے کی پوزیشن میں ہوں۔ ذرائع ابلاغ کو پابند سلاسل کرکے لوگوں کی سوچوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں لیکن جو آدمی آٹا لینے جاتا ہے بجلی کا بل دیتا ہے بچوں کی فیس دیتا ہے گھر کا کرایہ دیتا ہے وہ اس وقت کے انتظار میں ہے کہ کب اُسے ووٹ کا حق ملے اور موجودہ حکومت سے نجات مل سکے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو گلی محلے میں بے گناہ ذلیل اور رسواء کر دیا ہے۔ یہ لوگوں کو رات کے اندھیروں میں گھروں سے اٹھاتے ہیں اور عقوبت خانوں میں لے جاتے ہیں نہ کوئی قانون ہے نہ شنوائی ہے صرف ایک پریس کانفرنس کا سوال ہے جس کے بعد رہائی ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 26 منٹ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 منٹ قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل




