Advertisement
پاکستان

ملک بھر کی خواتین کےلئے وزیر اعظم بااختیارپروگرام کا اجراء

75 سال گزرنے کے باوجود خواتین کے حقوق کےلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 10:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر کی خواتین کےلئے وزیر اعظم بااختیارپروگرام کا اجراء

ملک بھر کی خواتین کےلئے وزیر اعظم بااختیار پروگرام کے اجراء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین ملک میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔خواتین کو بہتر مواقع فراہم کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خواتین کیا تعداد آبادی کے نصف حصہ سے زیادہ ہے۔75 سال گزرنے کے باوجود خواتین کے حقوق کےلئے خاطر خواہ کام نہیں کیا، دیگر قومیں بہت آگے بڑھ گئیں اور ہم ابھی سفر میں ہی ہیں۔معاشی ترقی اور خوشحالی ہمارے آج کے چیلنجز ہیں۔ہم کب تک قرضے لیتے رہے گے۔ہمیں ایک جاندار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہے،رونے دھونے سے کام نہیں چلے گا۔ آئی ایم ایف سے قرض لینا کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا،ہمیں اپنے حالات سنبھالنے کےلئے ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا۔90 کی دہائی میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم تھا۔اگر ہم مل کر چلے گے تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ ہم نے پاکستان اکنامک ریکوری پلان بھی بنایا ہے۔

بااختیار خواتین پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خواتین بچوں کی تعلیم و تربیت اور معاشرے کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پاکستان میں خواتین کے لیے مواقع مہیا نہیں کرسکے، مغربی ممالک میں خواتین نے ملکی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پنجاب میں بچیوں کے لیے بے پناہ پروگرام شروع کیے، پنجاب میں بچوں اور بچیوں کے لیے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیے، جنوبی پنجاب میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے وظائف دیے، آج پاکستان میں معاشی ترقی اور خوشحالی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے خزانے میں 2 ارب ڈالرز جمع کرائے، ہم کب تک قرضے لیتے رہیں گے، یہ چبتا ہوا سوال ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، رونے دھونے سے کام نہیں چلے گا، ہمیں ماضی میں جھانکنے کے بجائے سبق حاصل کرنا ہوگا، 90 کی دہائی میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم تھا، مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے اور جان دار قوم بن کر آگے بڑھنا ہوگا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پڑھی لکھی خواتین کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام شعبوں میں خواتین برسرپیکار ہیں، قومی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار قابل ستائش ہے، اقوام عالم میں پاکستان کو مقام دلانے کے لیے خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کے ورثا کے لیے فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، شہداء کے ورثا کی تکریم اور احترام کرنا ہوگا، شہداء کے خاندانوں کی تکریم و بہبود کے لیے جو بھی کریں گے کم ہوگا، یہ ہزاروں بچوں کو یتیم ہونے سے بچانے کے لیے اپنے بچے یتیم کردیتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی زندگی میں ملک میں ایسا معاشی بحران نہیں دیکھا، 1960 میں پاکستان نے زراعت میں ترقی کی، پاکستان اکنامک ریکوری پلان بنایا ہے، زراعت، برآمد، معدنیات کے شعبوں پر توجہ دیں گے، پاکستان میں معدنیات کی کمی نہیں، بلوچستان کے خزانوں میں سے ایک دہلے کی ریکوری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سیاسی جماعتیں ہوں یا ملٹری ڈکٹیٹر سب ذمہ دار ہیں، ماضی میں جھانکنے کا اب کوئی فائدہ نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے آئی ایم ایف کے پروگرام کی منظوری کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس ہے، دعا کیجئے کہ معاہدہ ہوجائے، 5 ارب روپے کا ویمن امپاورمنٹ پروگرام آٹے میں نمک کے برابر ہے، دعا کریں کہ اس پروگرام کو 500 ارب کرنے کے قابل ہوجائیں

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک گھنٹہ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement