Advertisement
علاقائی

سندھ میں نگراں حکومت کی تشکیل ،پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ختم کرنے کی تیاری

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کےلئے ایم کیو ایم نے ہوم ورک مکمل کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 11:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ میں نگراں حکومت کی تشکیل ،پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت ختم کرنے کی تیاری

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کےلئے عملی منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ سندھ میں نگراں حکومت کی تشکیل میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سندھ اسمبلی کے کل کے ہونے والے اجلاس کےلئے ایم کیو ایم نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جگہ ایم کیو ایم کا رکن صوبائی اسمبلی اپوزیشن لیڈر بنے گا۔ ایم کیو ایم کے علی خورشیدی یا رعنا انصاف کے ایک مہینے کےلئے اپوزیشن لیڈر بننے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

صوبے میں اپنی مرضی کی نگراں حکومت بنانے کے لئے سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس مقصد کے لئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں غیر اعلانیہ مفاہمت ہو گئی ہے.

سندھ اسمبلی کا بدھ سے شروع ہونے والا سیشن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں سندھ اسمبلی میں نئے لیڈر آف دی اپوزیشن کی تبدیلی کا قوی امکان ہے کیونکہ 9مئی کے واقعات کے بعد سے حلیم عادل شیخ ایوان سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہورہے ہیں  اس لئے ایم کیو ایم کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا رکن اپوزیشن لیڈر بنے. پی ٹی آئی کے تین منحرف ارکان کے علاوہ باقی تمام دوسرے ارکان سندھ اسمبلی بھی ایوان سے غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے بعد سندھ میں نگراں حکومت متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لائی جائے گی۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 hours ago
Advertisement