توشہ خانہ کیس،پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کیس قابل سماعت ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی، کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا،درخواست


توشہ خانہ کیس،پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کیس قابل سماعت ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر گوہر علی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں 8 جولائی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120 دن میں دائر نہیں کی گئی، کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
یاد رہے کہ 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی۔
جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔ دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 4 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 4 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago




