ستلج میں 2 لاکھ 8 ہزار 597 کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا


بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں 2 لاکھ 8 ہزار 597 کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ میدانی علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔دریاؤں میں بھارت سے آنے والے پانی کی آمد میں اضافہ سے پاکستان میں دریا کنارے واقع دیہاتوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں جب کہ گزشتہ 2 روز کے دوران سینکڑوں لوگوں کا انخلا کر لیا گیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ستلج میں چھوڑا جانے والا پانی آئندہ چند گھنٹوں کے دوران لاہور سے 59 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصور کےعلاقےہیڈ گنڈا سنگھ والا تک پہنچنےگا۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو روکنے کے لیے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے انخلا سمیت تمام پیشگی انتظامات و اقدامات مکمل کریں۔نبیل جاوید نے کہا کہ دریائے ستلج سے متصل اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کو حتمی شکل دی جانی چاہیے اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جانا چاہیے،“ عوام کی جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی ”اولین ترجیح“ ہے۔
ریلیف کمشنر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ریسکیو آپریشن کے لیے درکار تمام مشینری اور دیگر آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔نبیل جاوید نے حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی کیمپوں میں خوراک، پانی اور ادویات کی کمی نہ ہو۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی نے کہا کہ ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کے خدشات ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب بھر کے تمام بیراجوں اور

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 3 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل




