سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں


لندن: سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔
36 سالہ دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو شکست دے کرٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے باوجود روبلوف کو اگلے تینوں سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نوویک جوکووچ کیریئر کے 46 ویں گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچنے ہیں۔
ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو 4-6، 6-3، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں جینک سنر کو سربین سٹار نوویک جوکووچ کاچیلنج درپیش ہوگا۔
سربین سٹار نوویک جوکووچ آٹھویں مربتہ ومبلڈن اوپن جیتنے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ آسٹریلوی ویمن ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24 میجر سنگلز ٹائٹلز کے ریکارڈ کو بھی برابر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago






