1980 میں اپنا مستقل وفد قائم کیا، اور 1986 سے اب تک تنظیم کی کونسل کا رکن ہے


جدہ: سعودی عرب کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی صنعت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں نے سال 2023-2024 کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکاو) کی ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کی راہ ہموار کی۔
ڈاکٹر بدر بن صالح الصقری 2023-2024 کے لیے ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی میں سعودی عرب کے نمائندے کے طور پر کام کریں گے، اس بات کا اعلان مونٹریال، کینیڈا میں ایکاو کی کونسل کے 229ویں سیشن کے دوران کیا گیا۔ اس اقدام سے سعودی عرب پالیسیوں، تزویراتی جہات اور منصوبہ بندی کی سرگرمیوں سے متعلق سفارشات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 193 ممالک پر مشتمل، اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔اس کا مقصد سول ایوی ایشن کے شعبے میں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور اس شعبے کو منظم کرنے کے لیے معیارات، فریم ورک اور پالیسیاں مرتب کرنا ہے۔
تنظیم میں ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کے اہم ترین کاموں میں سے پالیسیوں، اسٹریٹجک سمتوں اور ترجیحات کے بارے میں کونسل کو اپنی سفارشات پیش کرنا اور ایوی ایشن سکیورٹی سے متعلق سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں عالمی معیارات اور سلامتی کی سفارشات پر مشاورت کی پیشکش، بین الاقوامی شہری ہوابازی کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات کا اندازہ لگانا، اور صنعت کو غیر قانونی مداخلت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرنا بھی شامل ہے۔
واضح رہے سعودی عرب 1962 سے تنظیم کا رکن ہے۔ اس نے 1980 میں اپنا مستقل وفد قائم کیا، اور 1986 سے اب تک تنظیم کی کونسل کا رکن ہے۔

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- a day ago

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 10 hours ago
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 12 hours ago

جے یو آئی کے سینئررہنما انتقال کر گئے،مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
- a day ago
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 10 hours ago
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- a day ago
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- a day ago

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- a day ago
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 10 hours ago

اسلامی دنیا میں نئی پراکسی وار:سعودی عرب کا یمنی بندرگاہ پر کھڑے اماراتی جہازوں پر فضائی حملے
- a day ago










