الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا،وزیر اعظم پاکستان


وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی،الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کےآغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، چاہتا ہوں کہ ہر سال انڈوومنٹ فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ فنڈز میں اضافہ کرے، تعلیم کے ذریعے ہی ملک و قوم ترقی کرتے ہیں، مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور پاکستان میں استحکام آئے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کےبچوں کوتعلیمی وظائف دیں گے، تعلیم کا فروغ سیاسی نہیں بلکہ عبادت ہے، ایجوکیشن فنڈز سے ہزاروں بچے ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے ہیں، لہٰذا ہم آگے بڑھیں گے اور کروڑوں بچیوں و بچوں کا ہاتھ تھامیں گے۔
آئی ایم ایف معاہدے پر ان کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کےحوالے سے بات ہوگی، دعا کریں پاکستان کا قرض پروگرام منظور ہو جائے، البتہ آئی ایم ایف پروگرام لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں چین نےہماری مدد کی، چین کی جانب سے امداد پر بہت مشکور ہیں جب کہ مالی معاونت پر سعودی عرب کے بھی شکر گزار ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 15 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 15 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل



