Advertisement
پاکستان

حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں، احسن اقبال

پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،وفاقی وزیر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 12th 2023, 6:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں،  احسن اقبال

بیجنگ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ترقی کے دور کی امید کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، تمام سرمایہ کاروں خصوصاً چینی تاجروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیری فارمنگ، ہاؤسنگ، کان کنی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو بیجنگ میں پاکستان چائنا بزنس فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان چائنا بزنس فورم کااہتمام نیشنل بینک اور حبیب بینک کے تعاون سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے کیا۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے 2 کونسلز قائم کی گئی ہے اور یہ ایک ون ونڈو آرگنائزیشن ہے جس کے ممبران وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان چینی اداروں کے لیے پیداواری لاگت میں بڑا فائدہ فراہم کرتی ہے، جو کم پیداواری لاگت والے ممالک میں منتقلی کے خواہاں ہیں۔

ہماری دو تہائی آبادی کی عمر 35 سال سے کم ہے لہذا ایک بڑی نوجوان آبادی جس کے پاس تکنیکی مہارت اور تعلیم ہے تاکہ وہ ان چینی کاروباروں کو مدد فراہم کرے جو زیادہ منافع کمانے کے لیے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے پاکستامیں آکر سرمایہ کاری کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر ہاؤسنگ پراجیکٹس تیار کرنے کا بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں مینوفیکچرنگ کی سہولیات تیار کرنے کا بھی اچھا موقع ہے تاکہ وہ تیسرے ممالک کو برآمد کر سکیں۔ بہت سی کمپنیاں یورپی اور امریکی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کرنے کے لیے تیسرے ممالک میں بھی منتقل ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے چینی کمپنی اپنی مصنوعات تیسرے ممالک کو برآمد کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار زرعی پیداوار میں سرفہرست 10 ممالک میں ہوتا ہے لیکن ہماری پیداوار اور پیداواری صلاحیت بہت کم ہے۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 9 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 8 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement