Advertisement
پاکستان

اسرائیل کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شہباز شریف

اسرائیل دن رات فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،وزیر اعظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 12th 2023, 10:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.اسرائیل دن رات فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،انہوں نے فلسطین کے ہزاروں بچوں کو یتیم کر دیا۔ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق ہے، اسرائیل کا مذہب بھی فلسطینیوں کو نا حق قتل کرنے کی اجازت ہیں دیتا۔

 

اسلام آباد میں شاہین چوک فلائی اوور کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک اور عوامی فلاح کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے آئے ہیں، بارہ کہو فلائی اوور سنگ میل منصوبہ ہے، جس کی تکمیل کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاکھوں حاجیوں کی دعاؤں سے اللہ نے آئی ایم ایف کےامتحان سے نکالا، آج آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ میں منظوری ہوجائے گی، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لیے کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے، ہم نے مجبورا اس پروگرام کو لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی واقعہ کا تو سوچا بھی نہیں تھا کہ دشمن بھی ایسا کر سکتا ہے، کل اسرائیل کا بیان سنا، فلسطین میں 75 سال سے مسلمانوں کو خون بہہ رہا ہے، بچوں، ماؤں، بیٹیوں کو شہید کیا گیا، دن رات فلسطینیوں پر راکٹ برستے ہیں، وہ آسمان کی طرف دیکھتے ہیں کہ اللہ یہ ظلم و زیادتی کب ختم ہوگی، حالیہ تاریخ میں اس ظلم کی مثال نہیں ملتی، وہ اسرائیل کہتا ہے کہ پاکستان میں ظلم زیادتی ہورہی ہے، اسے خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سیاست بچانے کے لیے گھمبیر حرکت کی، اور پاکستان کی معیشت کی چولیں ہلادیں، ہم نے سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست کو بچایا، یہ فرق ہے نوازشریف اور پی ٹی آئی کے پردھان میں، ہماری خلوص نیت کی بدولت ریاست پاکستان بچ گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو پروگرام بنا ہے اس کو سادہ الفاظ میں معیشت کی بحالی کا پروگرام کہتا ہوں، حکومت، ادارے، اور افواج پاکستان اس پروگرام میں شریک ہیں، اللہ نے چاہا تو اس پروگرام کی بدولت پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اس میں زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اور آئی ٹی کو فروغ دینا ہے، پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نکل آئے گا، اور عالمی افق پر مضبوط اور طاقتور ملک بن کر نکلے گا، اس پروگرام کے ذریعے پاکستان اپنی منزل پر رواں دواں ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی ملک دشمنی کی مثالیں سامنے ہیں، دو وزرائے خزانہ کو کس نے کہا تھا کہ خط جاری نہیں کرنے تاکہ آئی ایم ایف کا پروگرام فیل ہوجائے، یہ کس نے کہا تھا کہ پاکستان سری لنکا بننے جارہا ہے، جب کہ سری لنکا کے صدر نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ پاکستان سری لنکا جیسے تباہ کن راستے پر چلنے کا سوچے بھی، اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد کریں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بد دعائیں دے رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، ایک شخص جس کو اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار پر بٹھایا، ہم نے کالی پٹیاں باندھ کر پاکستان کی خاطر حلف لیا، مخلوط حکومت کی مدت پوری ہونے میں 1 ماہ رہ گیا، کیا ایک بھی کرپشن کا اسکینڈل دیکھا، یہ میرا کمال نہیں بلکہ اللہ کا کرم ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، ہم نے چین کے ساتھ نیوکلیئر پاورپلانٹ کا معاہدہ کیا، چین نے اس منصوبے کی قیمت 2018 میں جو نوازشریف نے طے کی تھی اس سے ایک پائی نہیں بڑھائی، ہماری درخواست پر چین نے 30 ارب روپے مزید کم کردیئے، بتائیں اور قومی خدمت کیا ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے تو 4 سال چور ڈاکو کا منترا چلایا، یہ منتر ٹی وی چینلز پر گھومتا رہا، ہمیں چور ڈاکو کہتے رہے اور خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ ڈالی، اب تو وہ لوگ بھی بولنا شروع ہوگئے جو پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اشارے پر ناچتے تھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کابینہ کے سامنے پیش ہوئے تو کابینہ کو بند لفافہ دکھایا گیا اور منظوری کے لیے کہا گیا، ایک دو وزرا نے پوچھا کہ اس میں کیا ہے تو کہا گیا کہ آپ سائن کردیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان حکومت کے خزانے میں آنا چاہئے تھا، سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسہ جانے کی کیا منطق ہے، اتنے بڑے بڑے ڈاکے ڈالنے والے پی ٹی آئی چیرمین نے جو کیا آپ کے سامنے ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی حرکت پر آئین اپنا راستہ اپنا رہا ہے تو اسرائیل کے پیٹ میں کیوں درد ہورہا ہے، اس سازش کے تانے بانے کہاں کہاں ملتے ہیں، 9 مئی کا واقعہ اسرائیل میں ہوتا تو وہ کیا کرتے، یہی بات تھی تو 6 جنوری 2021 میں کیپٹل ہل میں جو سزائیں دی گئیں اسرائیل نے اس پر بات کیوں نہیں کی، میں کسی معاملے کو مذہبی رنگ دینے پر یقین نہیں رکھتا، اگر اسرائیل میں یہودی بستے ہیں تو وہ شوق سے اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزاریں، لیکن ان کا مذہب بھی بے گناہوں مسلمانوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، قوم 9 مئی واقعے کو کبھی بھلا نہیں پائے گی، شہداء کی کس طرح بے حرمتی کی گئی اور انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ نہیں کہتا کہ آپ ہمیں ووٹ دیں، یہ کہتا ہوں کہ آزادی سے سوچیں، حقائق دیکھیں اور جسے دل چاہے ووٹ دیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا کھویا مقام ضرور حاصل کرے گا، الیکشن کے نتیجے میں اگر ہم حکومت میں ہوں گے تو نوازشریف کی قیادت میں غربت اور بے روزگاری کے لیے جانیں لڑا دیں گے، زراعت کی ترقی کا پہیہ برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے، شمسی توانائی لائیں گے، انفارمیشن اور معدنیات میں کام کریں گے، ہم پاکستان میں ترقی کا ایک نیا دور لائیں گے، اگر عوام نے کسی اور کو ووٹ دیا تو ہم احترام کریں گے، ہم پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں گے

Advertisement
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 4 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 9 hours ago
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 9 hours ago
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • a day ago
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 9 hours ago
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • a day ago
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 9 hours ago
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • a day ago
Advertisement