حکومت فارما انڈسٹری کی بہتری اور استحکام کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے،شہباز شریف
زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق موثر لائحہ عمل وضع کرنا چاہئے،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فارما انڈسٹری کے ملکی ترقی میں اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس صنعت کی بہتری اور استحکام کیلئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے، زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق موثر لائحہ عمل وضع کرنا چاہئے، ہم سب نے مل کر محنت، ایثار اور قربانی سے ملک کو آگے لے کر جانا اور اقوام عالم میں اس کوجائز مقام دلانا ہے۔
چھٹے پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے ان کمپنیوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فارما کی صنعت پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے تیزی سے ابھرتی ہوئی صنعت ہے، مصنوعات کا معیار شک و شبہ سے بالاتر ہے، اس شعبہ میں پاکستان کی کمپنیوں نے بڑا نام کمایا ہے جس پر حکومت پاکستان اور اپنی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں،یہ پاکستان کے سفیر اور بڑا نام ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان میں ادویات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے اس کا اثر براہ راست غریب افراد پر پڑتا ہے، حکومت وقت ایک طرف غریبوں کو تحفظ دے رہی ہے اور دوسری طرف اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے کہ صنعت مستحکم ہو اور اسے فیصلہ سازی میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں تقریریں کرنے کیلئے جمع نہیں ہوئے بلکہ ہم آپ کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا تو اس وقت سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے حوالہ سے پالیسی وضع کی، 7سے 8 ارب روپے کی ادویات شفاف طریقہ سے خریدیں، شفاف خریداری کا طریقہ کار وضع کیا، ان ادویات کے سیمپل مقامی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرائے اور بعد ازاں باہر کی لیبارٹریوں سے دوبارہ ٹیسٹ کرائے تو ان میں کافی فرق تھا اس لئے ہم نے پنجاب میں جدید لیبارٹریاں قائم کیں، خریدی جانے والی ادویات کے سیمپل ان لیبارٹریوں میں بھیجے جو عالمی معیار کی رپورٹس تھیں
ان لیبارٹریوں کے قیام میں فارما انڈسٹری کا بڑا کردار تھا، اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے پاکستان کا بڑا نام بنایا، ہم نے چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، کمپنیاں اپنے حق کے مطابق منافع ضرور کمائیں، بینکوں سے پالیسی ریٹ کم ہوں گے، آئی ایم ایف بورڈ کی آج رات میٹنگ ہو رہی ہے، اﷲ کرے کہ ہمارے پروگرام کی منظوری ہو جس سے ایل سیز کھلیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں نے مل کر اس ملک کو بنانا ہے، فارما انڈسٹری کے نمائندوں کی بات سنی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی فوری بنائی جا رہی ہے ، اگر یہ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر عرق ریزی کرے تو ہم تمام مسائل حل کر لیں گے، ہم سب نے مل کر ایثار اور قربانی سے ملک کو لے کر آگے بڑھانا ہے، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے،
انہوں نے انڈسٹری سے کہا کہ وہ غریب کیلئے جان بچانے کی ادویات کی قیمتوں کا خیال رکھیں، حکومت آپ کے مطالبات پورے کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ فارما کی صنعت کے مطالبہ پر فوری کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں کوشش کریں گے کہ دو ہفتوں میں تمام جائز مطالبات پورے کریں
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 11 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 10 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 11 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 10 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)
