Advertisement

اکتوبر سے پہلے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکتے،طیب اردوان

اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی،ترکیہ صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 13th 2023, 9:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اکتوبر سے پہلے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکتے،طیب اردوان

صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اکتوبر سے پہلے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی توثیق نہیں کر سکے گا کیونکہ اس سے پہلے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو ماہ کی پارلیمانی چھٹی ہے، اکتوبر میں ارکان پارلیمنٹ کے واپس آنے کے بعد بہت سی (دیگر) قانون سازی کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بہت سے بین الاقوامی معاہدے اور بہت سی قانون سازی کی تجاویز ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان سب تجاویز پر ان کی اہمیت کے مطابق غور کریں گے، لیکن ہمارا مقصد اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ اپنا اجلاس دوبارہ شروع کرے گی ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کا سپیکر اس مسئلے کو ترجیح دینے پر راضی ہو جائے گا۔ بعض مغربی رہنماؤں نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکیہ آنے والے ہفتوں میں توثیق کا عمل مکمل کر لے گا۔

واضح رہے ترکیہ کے صدر نے ایک سال تک رکاوٹیں ڈالنے کے بعد سویڈن کو امریکہ کی قیادت میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 18 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 15 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 14 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 19 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 19 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
Advertisement