13 پارٹیوں کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا،شیخ رشید
حکومت کے پاس قرض لینے کا پروگرام ہے قرض واپسی کا انکے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس قرض لینے کا پروگرام ہے قرض واپسی کا انکے پاس کوئی پروگرام نہیں کیونکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی ادائیگیاں اسکے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گناہ زیادہ ہو گئی ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 12 اگست موجودہ حکومت کی ڈیڈ لائن ہے سپریم کورٹ کے 3 اہم ترین فیصلے عنقریب آنے والے ہیں جو انہیں دن میں تارے دکھا سکتے ہیں۔ جیسے مرضی الیکشن کروا لیں، 24 کروڑ عوام بے شعور نہیں باشعور ہو چکے ہیں۔ 24 کروڑ عوام کے جذبات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے خوابوں کے محل چکنا چور ہوں گے عوام میں 13 سیاسی پارٹیوں کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے۔ موجودہ دور جمہوریت کا بد ترین دور ہے یہ جمہوریت نہیں مجبوریت کا سیاہ دور ہے۔
پشاور میں شہباز شریف نے کہا ہے کرپشن اور سفارش سکہ رائج الوقت ہے جو کرنا ہے آپ نے کرنا ہے میرے سہارے پر نہیں رہنا۔ انہوں نے نام ریاست بچانے کا لیا اور کام اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے کیے اور عوام کو مہنگائی بےروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا۔ جس دن فرد جرم لگنی تھی اسی دن حلف…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 13, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال اللّٰہ اور عوام کی مدد کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ پشاور میں شہباز شریف نے کہا ہے کرپشن اور سفارش سکہ رائج الوقت ہے جو کرنا ہے آپ نے کرنا ہے میرے سہارے پر نہیں رہنا۔انہوں نے نام ریاست بچانے کا لیا اور کام اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے کیے اور عوام کو مہنگائی بےروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا۔
انہوں نے کہا کہ جس دن شہباز شریف پر فرد جرم لگنی تھی اسی دن حلف اٹھایا جس اسمبلی کو یہ جعلی کہتے تھے اسی نام نہاد اسمبلی جس کی نہ عزت ہے نہ توقیرہے، ایسے قانون پاس کرائے جن کی آئینی ترمیم کے بغیر کوئی حیثیت اور افادیت نہیں۔یہ نواز شریف کو بھی بلوا لیں تا کہ کوئی حسرت باقی نہ رہے۔
شیخ رشید نے کہا ک چادر اور چار دیواری آئین و قانون عدلیہ اور انصاف کا جنازہ نکل چکا ہے، کسی پارٹی کو نا اہل کرانے کے لیے ان کے خواہشوں اور خوابوں کے محل سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ 13 پارٹیوں کا غیر فطری اتحاد ہے جس کا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

