Advertisement
پاکستان

13 پارٹیوں کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا،شیخ رشید

حکومت کے پاس قرض لینے کا پروگرام ہے قرض واپسی کا انکے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 13th 2023, 10:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
13 پارٹیوں کے غیر فطری اتحاد  کا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس قرض لینے کا پروگرام ہے قرض واپسی کا انکے پاس کوئی پروگرام نہیں کیونکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی ادائیگیاں اسکے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گناہ زیادہ ہو گئی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 12 اگست موجودہ حکومت کی ڈیڈ لائن ہے سپریم کورٹ کے 3 اہم ترین فیصلے عنقریب آنے والے ہیں جو انہیں دن میں تارے دکھا سکتے ہیں۔ جیسے مرضی الیکشن کروا لیں، 24 کروڑ عوام بے شعور نہیں باشعور ہو چکے ہیں۔ 24 کروڑ عوام کے جذبات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے خوابوں کے محل چکنا چور ہوں گے عوام میں 13 سیاسی پارٹیوں کی سیاسی موت واقع ہو چکی ہے۔ موجودہ دور جمہوریت کا بد ترین دور ہے یہ جمہوریت نہیں مجبوریت کا سیاہ دور ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ  پاکستان کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال اللّٰہ اور عوام کی مدد کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ پشاور میں شہباز شریف نے کہا ہے کرپشن اور سفارش سکہ رائج الوقت ہے جو کرنا ہے آپ نے کرنا ہے میرے سہارے پر نہیں رہنا۔انہوں نے نام ریاست بچانے کا لیا اور کام اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے کیے اور عوام کو مہنگائی بےروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن شہباز شریف پر فرد جرم لگنی تھی اسی دن حلف اٹھایا جس اسمبلی کو یہ جعلی کہتے تھے اسی نام نہاد اسمبلی جس کی نہ عزت ہے نہ توقیرہے، ایسے قانون پاس کرائے جن کی آئینی ترمیم کے بغیر کوئی حیثیت اور افادیت نہیں۔یہ نواز شریف کو بھی بلوا لیں تا کہ کوئی حسرت باقی نہ رہے۔ 

شیخ رشید نے کہا ک چادر اور چار دیواری آئین و قانون عدلیہ اور انصاف کا جنازہ نکل چکا ہے، کسی پارٹی کو نا اہل کرانے کے لیے ان کے خواہشوں اور خوابوں کے محل سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ 13 پارٹیوں کا غیر فطری اتحاد ہے جس کا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا۔

Advertisement
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 15 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 21 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 17 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 21 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 20 hours ago
Advertisement